پاکستان کا امریکا میں فوری طور پر نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

پاکستان  امریکا

نیوز ٹوڈے :   پاکستان نے امریکا میں فوری طور پر نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رضوان سعید شیخ کو نیا سفیر بنائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فوری طور پر امریکا میں کیرئیر سروس افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک میں کیرئیر سروس افسران کی تعیناتی کرے گا۔

 سابق ترجمان عاصم افتخار احمد کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل نمائندہ بنائے جانے کا امکان ہے، عاصم افتخار احمد فرانس میں سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں افسران کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی بھی ملک کے خلاف ایسی قرارداد لا سکتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+