دو روز میں دوسرا استعفیٰ، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفی

کور کمیٹی سے مستعفی

نیوز ٹوڈے :  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے مستعفی ہونے کے بعد دو روز میں دوسرا استعفیٰ سامنے آیا ہے۔اپنے بیان میں جنید اکبر کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی فیصلوں کا کوئی اختیار نہیں اور نہ ہی ان کی بانی چیئرمین تک رسائی ہے، چند مخصوص لوگ ہی بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں، لیکن وہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملتے۔ 

انہوں نے الزام لگایا کہ جو لوگ بانی سے ملنے جاتے ہیں ان کے مفادات ہوتے ہیں، ہمیں صرف یہ بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے۔

جنید اکبر نے مزید کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ تمام فیصلوں سے فائدہ اٹھانے والے یہ لوگ، ان کے خاندان کے افراد اور دوست ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ان کا گھر ہے، وہ کسی گروپ کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+