کراچی: چوروں نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے کمپیوٹر، ہارڈ ڈسک اور آفس کے سرورز چوری کر لیے

ڈکیتی کی واردات

نیوز ٹوڈے :   کراچی میں کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں رات گئے ڈکیتی کی واردات میں چور کمپیوٹر، ہارڈ ڈسک، ڈیٹا کیبلز اور برانچ کا کمپیوٹر سرور چوری کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات میں ملزمان 6 کمپیوٹرز، سی اینڈ سی کی 12 ہارڈ ڈرائیوز لے گئے جب کہ ملزمان نے برانچ کے سرور روم کو بھی نقصان پہنچایا۔ چوری کا واقعہ کلفٹن کی لائسنس برانچ میں پیش آیا جہاں ڈی آئی جی اور ڈی ایس پی کے دفاتر بھی واقع ہیں جب کہ سیکیورٹی کے لیے شفٹوں میں گارڈز تعینات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کرائم سین یونٹ نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن سے شواہد حاصل کر لیے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+