امن مشنز کو دہشت گردوں، قبائلی دشمنیوں اور خود تحفظ کے چیلنجز کا سامنا ہے: محسن نقوی

محسن نقوی

نیوز ٹوڈے :  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن مشنز کو دہشت گردوں، قبائلی دشمنیوں اور اپنی سلامتی کے چیلنج کا سامنا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ دیرپا امن کے لیے کسی بھی نئی حکمت عملی کے لیے اہم عوامل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امن مشنز کے مستقبل پر سنجیدہ اور وسیع البنیاد غور کرنے کے مطالبے سے متفق ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے 230,000 فوجیوں نے اب تک اقوام متحدہ کے 47 امن مشنز میں حصہ لیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+