بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

ملک گیر احتجاج

نیوز ٹوڈے :  آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر کا کہنا ہے کہ یکم جولائی بروز پیر شام 4 بجے تاجر برادری ملک بھر میں ضلعی اور تحصیل کی سطح پر احتجاج کرے گی۔ حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے۔ بجلی کے بلوں میں اضافہ قبول نہیں کریں گے، حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو یکم جولائی کو نیا اعلان کریں گے، عوام پر 60 فیصد بجلی کے بلوں کا بوجھ ڈالنا ظلم کی انتہا ہے۔ بل جمع کرانے کا اختیار مکمل نہیں ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+