ملک میں انسداد پولیو کی کوششوں کو بڑا دھچکا لگا

انسداد پولیو

نیوز ٹوڈے :  ملک میں انسداد پولیو کی کوششوں کو ایک اور دھچکا، صوبہ سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق قومی ادارہ صحت نے بھی کی ہے۔

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں 22 مئی کو ایک دو سالہ بچے اور 3 جون کو کراچی کے علاقے کیماڑی میں ایک تین سالہ بچی میں معذوری کی علامات ظاہر ہوئیں۔ انسداد پولیو لیبارٹری کی رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق، دونوں نمونے پولیو وائرس کے YB3A کلسٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ کیسز کی تصدیق کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+