بزنس فرینڈلی سکیم کے تحت رجسٹریشن کا عمل جاری ہے

ٹیکس نیٹ

نیوز ٹوڈے :   ملک بھر میں لاکھوں خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مشن، کاروبار کو دستاویز کرنے کے لیے تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 39 ہزار 134 تاجر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور سمیت 6 بڑے شہروں میں 36 ہزار 122 تاجر رجسٹرڈ ہیں۔

سماء کو حاصل معلومات کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 15 ہزار 57 تاجروں نے رجسٹریشن کروائی، کراچی اب تک 6 ہزار 562 تاجروں کی رجسٹریشن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ راولپنڈی میں 5 ہزار 479 اور پشاور میں 3 ہزار 452 تاجر رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام آباد میں اب تک 3 ہزار 400 تاجر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ کوئٹہ میں تاجر دوست سکیم کے تحت 2 ہزار 172 گراں فروشوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

دیگر چھوٹے شہروں میں 3,120 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔ اپریل میں رضاکارانہ اسکیم کے آغاز کے بعد، صرف 75 تاجروں نے رجسٹریشن کروائی، جو اب بتدریج بڑھ رہی ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق تاجروں سے ٹیکس وصولی کا عمل یکم جولائی سے شروع ہوگا، رجسٹریشن نہ کرانے والے تاجروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+