پی ٹی آئی بانی کی رہائی ہمارے لیے خطرے کی بات نہیں، خواجہ آصف
- 29, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کی رہائی ہمارے لیے خطرے کی بات نہیں، ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کی جیل سے رہائی ان کی پارٹی یا حکومت کے لیے خطرے کی بات نہیں۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، انہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہیے، ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے بانی نے رہائی کے بعد بھی اپنی سیاست نہ بدلی تو سیاسی استحکام نہیں آئے گا، ملک میں سیاسی لڑائیاں بڑھیں گی، معیشت نہیں سدھرے گی اور ان کارروائیوں کا مقصد یہی ہے، پاکستان نہیں چل سکے گا۔
تبصرے