محکمہ خوراک کی جانب سے پنجاب کی فلور ملوں اور آٹا ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں اور جرمانے

فلور ملوں، آٹے کے ڈیلرز

نیوز ٹوڈے:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں فلور ملوں، آٹے کے ڈیلرز اور پرچون کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران اوور سیلنگ، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر جرمانے عائد کئے۔

پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 523 فلور ملز، فلور ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی۔وزیر خوارک نے مزید کہا کہ زیادہ فروخت، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر متعدد افراد کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے اور وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

وزیر خوراک نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے، وافر سٹاک ہونے کے باوجود آٹے کی قیمت میں اضافے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+