جے یو آئی کے ساتھ پی ٹی آئی کے مذاکرات کے لیے 5 رکنی ٹیم فائنل
- 01, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے مذاکرات کے لیے پانچ رکنی مذاکراتی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان سیاسی مفاہمت کے لیے ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے مذاکراتی ٹیم کے لیے 5 رہنماؤں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عمر ایوب مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔سینیٹر شبلی فراز اور پارٹی ترجمان رؤف حسن بھی پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
تبصرے