محکمہ ریلوے نے 88 ارب روپے سے زائد کمانے کا ریکارڈ توڑ دیا
- 01, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے: پاکستان ریلوے کے سی ای او کا کہنا ہے کہ 2023 میں محکمہ ریلوے نے ریونیو کا ریکارڈ توڑ دیا۔ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عامر بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ سال ریلوے کی آمدن 63 ارب روپے تھی، اگلے سال ریونیو کا ہدف 100 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
سی ای او ریلوے کے مطابق حکومت نے 2024 میں 73 ارب روپے کا ہدف دیا تھا تاہم آمدن 88 ارب روپے سے زائد رہی، ایک سال میں 40 فیصد اضافہ صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 47 ارب روپے مسافر ٹرینوں سے، 28 ارب روپے گڈز گاڑیوں سے اور 13 ارب روپے سے زائد ریلوے کی زمینوں اور دیگر ذرائع سے آئے۔
تبصرے