عمران خان کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف

نیوز ٹوڈے:   خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ملک میں نئے انتخابات کے حوالے سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جعلی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کریں، پہلے الیکشن کے لیے سازگار ماحول بنائیں،مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو آئین کی خلاف ورزی پر سزا ملنی چاہیے، فارم 47 کے سازشی گروہ کو بھی کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کے کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، بانی پی ٹی آئی کے بغیر نئے انتخابات نامکمل اور ناقابل قبول ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ملک میں فوری طور پر نئے اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں اور اسٹیبلشمنٹ کو اس معاملے سے خود کو دور رکھنا چاہیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+