کے الیکٹرک کی جانب سے رات گئے بجلی بند، شہریوں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

بجلی کی بندش

نیوز ٹوڈے:    شہر  میں رات گئے بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی  اور سندھ حکومت کی ہدایات کے باوجود کے الیکٹرک نے رات گئے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اولڈ سٹی ایریا، گارڈن ویسٹ، اللہ والا ٹاؤن، کورنگی، نشتر روڈ، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، ملیر اور شہر کے دیگر علاقوں میں دوپہر 2 بجے سے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے، جب کہ دن میں 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے رات گئے احتجاج کیا جہاں انہوں نے نشتر روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔ پولیس کے پہنچنے پر مشتعل شہریوں نے پتھراؤ بھی کیا جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے شہریوں پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ کی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود رات کو بھی بجلی بند رہتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+