آج سے موٹر وے پر سفر کرنا بھی مہنگا پڑے گا
- 01, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے: حکومت نے اسلام آباد سے پشاور موٹروے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔
حکومت پاکستان کی وزارت مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہائی وے پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون پر ٹول ٹیکس یکم جولائی سے بڑھا دیا ہے۔
موٹروے ایم ون پر چلنے والی کار کے لیے پرانا ٹول ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا ہے۔
ویگن 400 روپے سے بڑھ کر 550 روپے، کوسٹر، مزدا ٹول ٹیکس 550 سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا۔
بس ٹول ٹیکس 790 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے، ٹرک ٹول ٹیکس 1040 سے بڑھا کر 1300 روپے، ٹریلر ٹول ٹیکس 1270 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا ہے۔
تبصرے