عمران خان کا پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کے خلاف بڑا ایکشن
- 01, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے: اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر 7 رکنی کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی ہوں گے جب کہ کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔
کمیٹی میں شاندانہ گلزار کو بھی شامل کیا گیا ہے اور وہ خواتین کے کیسز اور ان کی پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی جس کے بعد کمیٹی ناموں کی حتمی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گی جو آخری فیصلہ۔
پارٹی قیادت نے عمران خان کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی پر روک لگا دی ہے اور رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ پی ٹی آئی بانی کی رہائی کے بعد ہی کیا جائے گا۔
تبصرے