پاکستان اسٹیل کی بحالی کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا

پاکستان سٹیل پلانٹ

نیوز ٹوڈے:   پاکستان سٹیل پلانٹ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی۔پاکستان اسٹیل کی بحالی کا امکان ختم ہوگیا کیونکہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے 30 جون 2024 کے بعد گیس کی مد میں کوئی واجبات ادا نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اسٹیل ملز 2015 سے بند تھیں جب جنوری 2015 میں گیس پریشر میں اچانک کمی سے پیداوار متاثر ہوئی تھی۔جون 2015 سے بلاسٹ فرنس کو صرف محدود گیس سے زندہ رکھا جا رہا تھا، سٹیل مل کے پاس اراضی کی صورت میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+