اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ
- 01, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے: اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان ممکنہ اتحاد کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرے گی۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے 5 نام پیش کیے جائیں گے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی طے کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک دفاع اور جے یو آئی کے درمیان ہوگا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی مقررہ مدت میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔
تبصرے