سرگودھا میں مویشیوں کو زندہ جلا دیا گیا، مرکزی ملزم گرفتار
- 01, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے: سرگودھا میں غیر انسانی سفاک ملزمان نے ذاتی رنجش پر 6 مویشیوں کو زندہ جلا دیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واقعہ سرگودھا کے نواحی چک میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں دیرینہ رنجش پر پیش آیا جہاں بااثر افراد نے غریب کسان کے مویشیوں کو آگ لگا دی، ملزمان فرار ہو گئے۔اس واقعے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے 6 مویشی جل کر ہلاک جب کہ ایک درجن سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔
حال ہی میں سرگودھا میں من پسند افراد نے مویشیوں کو آگ لگا دی جس میں لاکھوں روپے مالیت کے مویشی جل کر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک درجن سے زائد مویشی بچ گئے لیکن بری طرح زخمی ہو گئے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا اور بھگٹانوالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پنجاب پولیس نے کرائم سین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس گھناؤنے جرم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ اسلام نے گونگے جانوروں کو بھی حقوق دیے، ان کے حقوق کا تعین کرکے رہتی دنیا تک انہیں تحفظ فراہم کیا۔ ان کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو جہنم کے عذاب کا وعدہ کیا۔
گزشتہ روز پولیس نے مویشیوں کو زندہ جلانے کے واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ذاتی دشمنی پر مخالفین کے 6 مویشیوں کو آگ لگا دی۔ مرکزی ملزم پکڑا گیا تاہم اس کی بیوی اور بیٹے نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ملک میں بے زبان جانوروں پر وحشیانہ ظلم کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔
سب سے پہلے سانگھڑ میں ایک بااثر شخص کی جانب سے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد سندھ حکومت اور انتظامیہ نے ایکشن لیا جب کہ اونٹ کو کراچی کے شیلٹر ہوم میں منتقل کر کے مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی۔
اس کے بعد حیدر آباد میں ایک گدھے کی ٹانگ ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا جو کئی روز تک تکلیف میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا، جب کہ پنجاب میں گدھے کے کان کاٹ دیے گئے، کتوں کو بے دردی سے مارا گیا اور عمرکوٹ میں ایک اور اونٹ کو ہلاک کر دیا گیا۔ چاروں ٹانگیں کاٹ کر قتل کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
تبصرے