بھٹو کے خلاف بیان پر ایم کیو ایم معافی مانگے، گورنر سندھ مستعفی ہو جائیں، پی پی کا مطالبہ

پی پی کا مطالبہ

نیوز ٹوڈے:    پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بولنے پر معافی مانگے اور گورنر سندھ مستعفی ہو جائیں۔کراچی میں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کی جس میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم دو ٹوک جواب بھی دے سکتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حلفیہ کہتا ہے کہ ایم کیو ایم نے کبھی کسی سرکاری اجلاس میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ شہید بھٹو پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگانا شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں آدھے سے زیادہ سرکاری ملازمین بیٹھتے ہیں، ماضی میں تمام ٹارگٹ کلرز واٹر بورڈ اور کے ایم سی کے ملازم تھے، خالد مقبول کی سیاسی حیثیت صفر جمع صفر ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے تھے کہ نفرت کی سیاست سے گریز کیا ہے لیکن یہ ٹیڑھی دم ہی رہی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+