یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم کا ریلیف پیکج ختم ہو گیا، نئے پیکج پر عملدرآمد نہ ہو سکا

یوٹیلیٹی سٹورز

نیوز ٹوڈے :   یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم کا ریلیف پیکج ختم ہو گیا، یکم جولائی سے بجٹ میں اعلان کردہ نئے ریلیف پیکج پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر نئے پیکج کے لیے سمری ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی، موجودہ وزیراعظم پیکج نئے پیکج کے نفاذ تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم پیکج کے تحت بی آئی ایس پی کے صارفین کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق بجٹ میں وزیراعظم اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعظم کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

مالی سال 2023-24 کے لیے وزیراعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+