الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم

شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :    وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے۔

شہباز شریف سے معروف تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں شہزاد سلیم، زید بشیر، مصدق ذوالقرنین اور شہریار چشتی نے شرکت کی۔وفد نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور تاجر برادری میں بجٹ کے استقبال کے بارے میں آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی ٹیم بجٹ اقدامات پر عملدرآمد کے لیے متحرک ہے، ملکی برآمدات پہلی ترجیح ہیں، برآمدی صنعت کی ترقی کے لیے بجٹ اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+