ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی
- 02, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر پورے صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ ماہ صوبے بھر میں 266,000 سے زائد شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے تھے۔
ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، 38 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ۔ 37 ہزار 900 سے زائد شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی۔ 4 ہزار 500 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ جاری کیے گئے۔ توثیق کے زمرے میں 2100 سے زائد شہریوں نے اپنے لائسنس اپ گریڈ کرائے ہیں۔ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس حاصل کر لیے۔ جبکہ 85 ہزار 500 سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنس کی سہولت سے استفادہ کیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک پولیس کے دفاتر، سروس سینٹرز سے لائسنس بھی حاصل کر رہے ہیں۔
ان لائسنسوں میں لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور رینیوول سمیت ہر قسم کے لائسنس شامل ہیں، لرنر لائسنس کی آن لائن تجدید، نیشنل، انٹرنیشنل آن لائن سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے دفاتر، سروس سینٹرز سمیت تمام مراکز پر لائسنس کے لیے آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
تبصرے