وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج تاجکستان روانہ ہوں گے
- 02, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم میاں شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اپنے 2 روزہ دورہ تاجکستان کے دوران تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔ تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے ملاقات کی، شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم زومارت توکایف سے خیرسگالی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے لیےصدر توکایف سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ .
قازقستان کے سفیر نے قازقستان کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور وزیراعظم کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے مختلف سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔
تبصرے