کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ادویات اور عملے کی کمی کا سامنا ہے
- 02, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : عباسی شہید اسپتال میں ادویات اور عملے کی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں روزانہ اوسطاً 1100 مریض آتے ہیں، سینکڑوں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے صرف 50 فیصد عملہ موجود ہے جب کہ اسپتال میں جان بچانے والی ادویات اور دیگر ادویات کی قلت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ادویات کے لیے صرف 8 لاکھ 98 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں، اسپتال میں ریزیڈنٹ میڈیکل افسران کی 154 آسامیاں ہیں جن میں سے 65 خالی ہیں جب کہ نرسوں کی 200 آسامیوں پر صرف 93 نرسیں ہیں۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ اسپتال میں کئی سالوں سے اسٹاف اور ادویات کی کمی ہے، اسپتال میں 2012 سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی، جب کہ اس کے لیے 19 کروڑ روپے سے زائد درکار ہیں۔
تبصرے