موبائل فون پر اضافی ٹیکس، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز پھٹ پڑے

موبائل فون پر اضافی ٹیکس

نیوز ٹوڈے :   بجٹ میں موبائل فون پر اضافی ٹیکس لگانے کے خلاف کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز بھڑک اٹھے اور کہا کہ مہنگائی بڑھنے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے الیکٹرونکس ڈیلرز نے موبائل فونز پر اضافی ٹیکس مسترد کردیا، کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام کا کہنا ہے کہ ٹیکس سے کاروبار متاثر ہوگا، مہنگائی بڑھے گی اور عوام پر بوجھ پڑے گا۔منہاج گلفام نے مارکیٹ کے باہر شدید ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ خطرے میں پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ پارکنگ مافیا بہت منظم ہے جو بھتہ بھی دیتے ہیں اور موٹر سائیکلیں بھی خود چوری کرتے ہیں۔ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزارت خزانہ بجٹ سے قبل تاجر برادری سے مشاورت نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2024-25 کے لیے فنانس بل 2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا ہے جس میں مقررہ ٹیکس کی بجائے ویلیو کی بنیاد پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔فنانس بل 2024 کے تحت موبائل فون کی خریداری پر 18 سے 25 فیصد جی ایس ٹی بھی لگایا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+