جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد ہ
- 02, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔
تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کا تقرر تین ججوں میں ووٹنگ سے ہوا، جسٹس عالیہ ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور کی جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں پیدا ہوئیں۔ جسٹس عالیہ نیلم نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے قانون میں دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم 1998 میں ہائی کورٹ اور 2008 میں سپریم کورٹ بنیں۔
جسٹس عالیہ نیلم آئینی، سول، فوجداری، دہشت گردی اور دیگر شعبوں میں پریکٹس کرتی رہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم کو 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ ویڈیو لنک پر شواہد ریکارڈ کرنے کے لیے ایس او پیز بھی جاری کیے تھے۔
تبصرے