پارٹی میں اختلافات سے پریشان بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے دو دھڑوں کو ملاقات کے لیے بلا لیا
- 03, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی بانی پارٹی میں اختلافات سے پریشان، دونوں گروپوں کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی بانی کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کو 4 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود ان سے بات کروں گا، معاملہ حل ہو جائے گا۔
اس سوال پر کہ دونوں گروہ کون سے ہیں؟ تو بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ گروپس سے بات کرکے صورتحال سے آگاہ کروں گا۔انہوں نے فواد چوہدری کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید اور ملاقات بلانے کے حوالے سے سوال کا جواب نہیں دیا۔
تبصرے