حکومت نے چیئرمین پی اے سی کے لیے اپوزیشن سے نام مانگ لیے ہیں

اپوزیشن

نیوز ٹوڈے :   پہلی بار وفاقی حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی کے لیے اپوزیشن سے چار نام مانگ لیے ہیں۔ چیف وہپ طارق فضل نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو خط لکھ کر چیئرمین پی اے سی کا عہدہ مانگ لیا۔ خط میں لکھا گیا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے سینئر اور تجربہ کار افراد کے نام دیے جائیں، ناموں میں سے چیئرمین کا انتخاب باہمی رضامندی سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خط کی کاپی پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوا دی گئی۔یاد رہے کہ اپریل میں پی ٹی آئی کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا گیا تھا جو اس وقت پارٹی قیادت سے ناخوش ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کے سربراہ کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا۔بعد ازاں مئی میں حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سنی اتحاد کونسل کو دینے کا فیصلہ کیا۔ شیخ وقاص اکرم کو سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+