تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو بری کر دیا گیا
- 03, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد کی عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے بانی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا- بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور دیگر کی جانب سے سردار بسی ایڈووکیٹ اور انصارکیانی نے دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید، اسد قیصر اور دیگر کو بری کردیا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تبصرے