نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کر دی گئی

اضافی کسٹم ڈیوٹی

نیوز ٹوڈے :    آئندہ مالی سال کے نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔فنانس بل میں آٹو پارٹس پر 2 فیصد، امپورٹڈ گاڑیوں کی بیٹریوں پر 2 فیصد اور زرعی ٹریکٹروں کے ٹائروں اور ٹیوبوں پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، درآمد شدہ الیکٹرک گاڑیوں، الیکٹرک رکشوں اور الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ بلڈرز اور ڈیولپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+