کراچی میں دالیں مہنگی، ماش کی دال 520 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

دالیں مہنگی

نیوز ٹوڈے :    کراچی میں عوام کے لیے دالیں مہنگی ہو گئیں۔کراچی کی مارکیٹ میں ہول سیل چنے کی دال ایک ہفتے کے دوران 69 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی جس کے بعد قیمت 295 روپے فی کلو ہوگئی۔

اس کے علاوہ مونگ پھلی کی دال 60 روپے اضافے سے 330 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ماش کی دال 520 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، کابلی چنے کی قیمت میں 60 روپے اور کالے چنے کی قیمت میں 38 روپے کا اضافہ ہوا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+