کوئی دوسرا ملک پاکستان روس تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو سکتا، وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات

پاکستان اور روس کے تعلقات

نیوز ٹوڈے :    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کسی دوسرے ملک سے تعلقات یا جغرافیائی سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے، روس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہو گا۔قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ولادیمیر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مل کر بہت اچھا لگا، دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں، پاکستان اور روس طویل عرصے سے دوست ملک رہے ہیں، ہمیں مستقبل میں پاکستان روس تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے۔
 محمد شہباز شریف 3 اور 4 جولائی 2024 کو  شنگھائی کے اجلاس  میں شرکت کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر سینئر ارکان اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی امور پر خطاب کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔

آج وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے دور کے علاوہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ، جس میں وزیراعظم کی شرکت بھی متوقع ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+