سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر اپنی مجلس قائم کی

سنی اتحاد کونسل

نیوز ٹوڈے :   پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے علامتی احتجاجی اجلاس کے لیے ایوان کے گیٹ پر اپنی اسمبلی قائم کی۔

پنجاب اسمبلی ہاؤس کی سیڑھیوں پر علامتی احتجاجی اجلاس کے دوران شرکاء نے سپیکر سے معطل کیے گئے اپوزیشن ارکان کی بحالی کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں علامتی اسپیکر اعجاز شفیع نے فارم 45 کے مطابق جیتنے کا دعویٰ کرنے والے ارکان اور مخصوص نشستوں پر جیتنے کا دعویٰ کرنے والی خواتین سے حلف لیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے علامتی احتجاجی اجلاس میں پی ٹی آئی بانی کی رہائی کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جعلی وزیراعلیٰ اور جعلی حکومت فارم 47 کے ذریعے آئی ، حکومت 100 ارکان کا سامنا نہیں کر سکتی تو 12 کروڑ عوام کا سامنا کیسے کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+