سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی

نئی گاڑیوں کی خریداری

نیوز ٹوڈے :   خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری خرچ پر ورکشاپس، سیمینارز اور بیرون ملک علاج کے اخراجات سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ فیصلے صوبائی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی کے رہنما اصولوں کے تحت کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے اور مالیاتی نظم و ضبط کے لیے وضع کردہ گائیڈ لائنز کی صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
مراسلہ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہر معاملے کی بنیاد پر آسامیاں پیدا کرنے پر پابندی میں نرمی کر سکتے ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایمبولینس، فائر ٹرک، ٹریکٹر، بسوں اور مشینری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، جب کہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک ورکشاپس، سیمینارز اور ٹریننگ میں شرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ۔

مراسلہ کے مطابق پراجیکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت میں محکمہ خزانہ کی مشاورت سے توسیع کی جائے گی اور محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی، کوئی محکمہ بینک کھاتوں میں رسیدیں نہیں رکھے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+