پانچ جولائی کو پٹرول پمپ بند رہیں گے یا نہیں؟ اس کا اعلان کیا گیا ہے

پیٹرول پمپس

نیوز ٹوڈے :    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان نے ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زائد رہنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیلرز سے کہا ہے کہ وہ 4 جولائی تک پمپس پر پیٹرول بند رکھیں۔عبدالسمیع خان نے کہا کہ گزشتہ رات سے ملک بھر میں پمپ خشک ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ملک بھر کے 14 ہزار ڈیلرز 5 جولائی سے پمپ بند کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھریں۔ صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگراسے ملاقاتیں ہوئیں لیکن مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے باعث ہڑتال پر ہیں، دوہرا ٹیکس آئین کی خلاف ورزی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+