وفاقی حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز بند کرنے کا فیصلہ
- 04, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سیکریٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کی جگہ اپنی اسٹیل ملز لگائے گی۔ وزارت صنعت و پیداوار نے سندھ حکومت کو اسٹیل ملز کے لیے 700 ایکڑ اراضی دینے کی پیشکش کی ہے۔ ہاں سوائے 700 ایکڑ زمین صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
حکومت اور کمرشل بینکوں سے قرضوں پر سود کی مد میں سٹیل ملز کے سالانہ اخراجات 17 ارب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ایف او کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں اسٹیل ملز نے قرضوں پر سود کی مد میں 103 ارب روپے ادا کیے ہیں۔ 104 ارب سرکاری قرضہ اور 38 ارب نیشنل بینک کا قرضہ۔
تبصرے