پنجاب: محرم کے دوران سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش
- 05, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب میں محرم کے دوران سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم کے دوران صوبے میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے جس کے لیے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز معطل کر دی جائیں۔
پوسٹ کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کی سروسز معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جیز سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پابندی کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
تبصرے