ہیلتھ کارڈ پر علاج کرنے والے ہسپتالوں نے اربوں روپے اکٹھے کر لیے، کتنے ہزار مریضوں کو ہیلتھ کارڈ پر سٹینٹ لگائے گئے؟ بڑی خبر آگئی

ہیلتھ کارڈ پر دل کے مریضوں کے علاج

نیوز ٹوڈے :    پنجاب میں نجی اسپتالوں نے ہیلتھ کارڈ پر دل کے مریضوں کے علاج کے لیے اربوں روپے بٹور لیے۔حاصل دستاویز کے مطابق گزشتہ ساڑھے 9 سال میں 3 لاکھ 28 ہزار 430 مریضوں کا ہیلتھ کارڈ پر علاج کیا گیا۔ پرائیویٹ ہسپتالوں نے دل کے علاج سے 17 ارب روپے سے زائد کمائے۔ نجی ہسپتالوں میں 80 ہزار 191 دل کے مریضوں کے انجیو گرافی ٹیسٹ کروائے گئے۔ نجی ہسپتالوں نے انجیو گرافی کر کے 1 ارب 86 کروڑ سے زائد کے کلیم حاصل کر لیے۔

57 ہزار 721 مریضوں کو ہیلتھ کارڈ پر مختلف سائز کے سٹینٹس دیئے گئے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں نے سٹنٹ کر کے 12 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کے کلیم حاصل کر لیے۔ نجی ہسپتالوں سے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 9 ہزار 689 دل کے آپریشن کئے گئے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں کو ہیلتھ کارڈ آپریشنز کے ذریعے 2 ارب 85 کروڑ سے زائد کے کلیمز موصول ہوئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+