معاشی میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر

نیوز ٹوڈے :    اسٹیٹ بینک نے خوشخبری سنائی ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ . اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+