جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کر دیا گیا ہے۔

جائیداد کی خرید و فروخت

نیوز ٹوڈے :    خیبرپختونخوا حکومت نے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں ایک فیصد کمی کردی، ٹیکس میں اس ایک فیصد کمی کا اطلاق پورے خیبرپختونخوا میں ہوگا۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس کو دو فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس میں کمی کا اطلاق اس ماہ سے ہوگا۔ محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ ٹیکس کم کرنے کا مقصد جائیداد کی خرید و فروخت کے عمل کو بڑھانا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+