ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ

ادویات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ

نیوز ٹوڈے :    ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ادویات کی قیمتوں میں مئی کے مقابلے میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد اور جون میں 1.59 فیصد اضافہ ہوا۔

 مئی کے مقابلے جون میں ادویات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا، جون میں ڈاکٹر کلینک کی فیس میں سال بہ سال 9 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد اور ہسپتال کی سہولیات میں 14 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

جون میں دانتوں کی خدمات میں سالانہ بنیادوں پر 5.99 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ مئی کے مقابلے جون میں طبی ٹیسٹوں میں 0.88 فیصد اضافہ ہوا۔دستاویز کے مطابق ہسپتال کی سہولیات سالانہ بنیادوں پر 14.16 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ مئی کے مقابلے جون میں ہسپتال کی خدمات میں 0.92 فیصد اضافہ ہوا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+