علی امین گنڈاپور نے عدالت میں سرنڈر کر دیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ

علی امین گنڈا پور

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرنڈر کر دیا جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے علی امین گنڈا پور کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔

علی امین گنڈا پور نے عدالت میں سرنڈر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے تھانہ آئی نائن میں جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+