شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن سے اختلافات کے حوالے سے بڑا بیان دے دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

نیوز ٹوڈے :   عوامی پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے اختلاف کی وجہ مریم نواز کو عہدہ نہ دینا تھا، مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو پہلے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے آئے گا۔ میں نے زندگی میں کسی کامیابی کا دعویٰ نہیں کیا، اگر ہمارا ملک کامیاب نہیں ہوا تو ہم سب ناکام ہیں، تمام بڑی جماعتیں اقتدار میں رہی ہیں، وہ اب بھی اقتدار میں ہیں، لیکن اقتدار میں موجود سیاسی جماعتوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف میرے بارے میں جو بھی کہتے ہیں مجھے قبول ہے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ نواز شریف میرے لیڈر رہے ہیں، آپ کی رائے کچھ بھی ہو، پارٹی کا فیصلہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+