بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی اٹھنے لگا

مہنگائی کا سونامی

نیوز ٹوڈے :    بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی اٹھنا شروع ہوگیا، پیک دودھ کے بعد چکن کی قیمت بھی بڑھ گئی۔لاہور میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور گوشت 421 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

زندہ مرغی کی قیمت 284 روپے تک پہنچ گئی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس بڑھنے سے چکن مہنگا ہو گیا ہے۔ادھر پشاور میں ایک ہفتے کے دوران فی کلو آٹے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1600 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار روپے ہوگیا۔

20 کلو باریک آٹے کی قیمت 1800 روپے سے بڑھ کر 2200 روپے ہو گئی ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم کی مارکیٹ میں عدم دستیابی کے باعث آٹا مہنگا ہو رہا ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔کسانوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ٹماٹر کم آنے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+