علی گنڈا پور شعلے مت بھڑکایں، وزیراعلیٰ کے پی کے بیان پر پرویزخٹک کا ردعمل

پرویزخٹک وزیراعلیٰ پختونخوا

نیوز ٹوڈے :   سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ علی امین گنڈاپور شعلے نہ پھیلائیں۔علی امین گنڈا پور نے دو روز قبل مانسہرہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز خٹک کو عمران خان کے خلاف گواہ بنانے کے لیے بلایا جا رہا ہے، پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف گواہی دی تو انہیں صوبے میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔ 

پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں علی امین گنڈا پور کو جانتا ہوں اور علی امین مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، نہ میں نے کبھی جھوٹ بولا ہے اور نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے۔

کہنے لگے علی امین گنڈا پور آگ مت پھیلاؤ، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے میرے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔سابق وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوئے تھے اور اب نیب کے نوٹس پر عدالت جائیں گے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی میں وہی بولوں گا، کسی کے خلاف نہیں، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے، علی امین گنڈا پور بھی کابینہ کا حصہ تھے۔ اس وقت وہ بھی عینی شاہد ہیں-

سابق وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ مجھ پر کوئی احسان نہیں کرتا تو احسان کیسے بھول سکتا ہوں، 2013 میں اپنی محنت سے کم ارکان سے حکومت بنائی، مجھ پر احسان کرکے کسی نے وزیراعلیٰ نہیں بنایا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+