فیڈرل بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کیا جائے گا
- 08, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : فیڈرل بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کیا جائے گا، میٹرک کے امتحانات کے نتائج فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری نہیں کیے جائیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق نتیجہ ویب سائٹ کے بجائے ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیا جائے گا، رزلٹ ان امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا جنہوں نے رجسٹریشن کے وقت اپنا موبائل نمبر دیا تھا۔واضح رہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج 9 جولائی کو جاری کرے گا۔
تبصرے