ٹیکس ریونیو نہ بڑھے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ

نیوز ٹوڈے :    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنے ٹیکس ریونیو میں اضافہ نہ کیا تو یہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا آخری پروگرام نہیں ہوگا۔برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وہ رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا انحصار درآمدات پر ہے جس کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرضے لینے پڑتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک معیشت درآمدات پر قائم رہے گی، ہمارے پاس ڈالرز ختم ہوتے رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ رشوت، بدعنوانی اور ہراساں کیے جانے کے خوف سے ایف بی آر سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+