ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہیے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا دیں گے، حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمان

نیوز ٹوڈے :    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہیے، 12 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیں گے۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بجلی کا شدید بحران ہے، بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے لوگ اپنے زیور بیچ رہے ہیں، حکمران عوام پر ترس کھانے کو تیار نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے الگ سیکریٹریٹ کی بات ہوئی، لیکن جنوبی پنجاب کو حق نہیں دیا گیا، زراعت کا شعبہ بدترین حالات سے دوچار ہے، دبئی لیکس کی فائل دبا دی گئی ہے، کوئی منی ٹریل نہیں لینا چاہتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو احتساب کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں تاکہ یہاں حقیقی حکومت بن سکے، حالات خراب ہیں، حکمران بچ نہیں سکیں گے۔ ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جاگیردار اور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے، اشرافیہ کو تمام بنیادی سہولتیں میسر ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مراعات میں اضافہ ہوا ہے، اشرافیہ کی مراعات میں کمی کی جائے، ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ برآمدات پر مسلط، صنعتیں کیا کریں؟ جی، انڈسٹری کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارا دھرنا ہمارے لیے نہیں، جماعت اسلامی غریب عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے، عوام کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے میں شامل نہیں، بجلی کے شدید بحران اور لوڈشیڈنگ سے لوگ بلبلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے ہم آئی ایم ایف سے مجبور ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+