محرم کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات رہے گی، نوٹیفکیشن جاری

فوج کی تعیناتی

نیوز ٹوڈے :    محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے ملک بھر میں سول آرمڈ فورسز اور فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو ملک بھر میں تعینات کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو تعینات کیا جا رہا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی زمینی حالات کی بنیاد پر ہوگی اور ضرورت پڑنے پر فوج کو بلانا صوبے کی صوابدید ہوگی۔

 آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی۔واضح رہے کہ محرم کے دوران امن برقرار رکھنے کے لیے چاروں صوبوں کی جانب سے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی۔

دوسری جانب محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 43 ہزار سے زائد افسران سیکیورٹی چیکنگ کریں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ محرم کے دسویں کو صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+