صدر آصف زرداری نے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- 09, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : صدر آصف علی زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترمیم کی گئی ہے۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی۔
ترمیم کے بعد الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کی تقرری کے معاملے میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ہوگی۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن ترمیمی بل نے ایکٹ کی شکل اختیار کر لی ہے۔یاد رہے کہ الیکشن ترمیمی بل 28 جون کو قومی اسمبلی اور 8 جولائی کو سینیٹ نے منظور کیا تھا۔
تبصرے